پاکستان کی مالدیپ کے عوام کو صدارتی انتخابات کے پرامن انعقاد پر مبارکباد

September 25, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے مالدیپ کے عوام کو صدارتی انتخابات کے پرامن انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان مالدیپ میں جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریگا۔