برطانیہ نے داعش سے لڑنے کیلئے فوجی روبوٹ تیار کرلئے

September 25, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ نے داعش سے لڑنے کیلئے فوجی روبوٹس کا نئی کھیپ تیار کرلی ہے جس سے جنگ کے دوران برطانوی فوجیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ سیپینٹ نامی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے میدان جنگ کو اسکین کرنے اور چھپے ہوئے حملہ آوروں کی شناخت ہوسکے گی۔ برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ برطانوی جارحایت کی صلاحیتوں میں انقلابی اضافہ ہوگا کیونکہ اس نظام سے انسانی غلطی کم ہوجاتی ہے اور فوجی میدان میں آزا دانہ اور محفوظ انداز میں حرکت کرسکیں گے۔ ان روبو ٹو ں کی آزمائش مونٹریال کی گلیوں میں کی گئی ہے۔