سیکرٹری ماحولیات سے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

September 25, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی ترجمان اللہ داد ترین کی قیادت میںانجمن تاجران پشین کے صدر ملک اشرف ترین سید عبدالباری آغا پلاسٹک تھیلی کے دکانداروںپر مشتمل وفد نے سیکرٹری ماحولیات عبدالصبور کاکڑ سے انکے آفس میںملاقات کی اس موقع پر پشین کے ماحولیات کے افسر عمران بھی موجود تھے پشین کے دکانداروں کا موقف تھا کہ پشین میںمحکمہ ماحولیات کی جانب سے پلاسٹک تھیلوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کیاگیاہے جس سے آئے دن کارروائی سے دکاندار ذہنی کوفت کا شکار ہیں اور شاپنگ بیگ کے بغیر عوام بھی سودا سلف لے جانے میں دشواری کا شکار ہیںاس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے ترجمان اللہ داد ترین نے سیکرٹری پرواضع کیا کہ جو پلاسٹک تھیلی ڈی گریڈایبل تھیلی متعارف کرائی گئی ہے اول تو اس کی کوئی گارنٹی نہیںکہ وہ چھ ماہ میں خودبخود تلف ہوجائےگی اور دوسری اس کی پیداوار اتنی نہیںکہ وہ پورے صوبے کی ضرورت پوری کرسکیں پلاسٹک تھیلوں پر پابندی پر عملدرآمد جب تک ممکن نہیںجب تک لاہور کراچی اور پنجاب کے دیگر شہروںمیں قائم سیکڑوں رجسٹرڈ کارخانے بند نہیںکئے جاتے جبکہ ڈی گریڈایبل پر بھی ہمارے تحفظات ہیںالبتہ جو صحت کیلئے مضر ہے اس پرفوری طورپر عملدرآمد کرایاجائے جبکہ دوسرے پر بتدریج پابندی لگائیںسیکرٹری ماحولیات نے وفد کے تحفظات کو جائز قرار دیا اور کہا کہ آپکے بعضتحفظات بالکل درست ہیںمگر بعض جگہوں پر بلخصوص گرم دودھ گرم چائے گرم سالن اور ایسی دیگر اشیاء میںپولتھین بیگ کا استعمال کینسر اور دیگر موذی امراض کا باعث ہے پھر فیصلہ کیاگیا کہ جن اشیاء کے پاسٹک میںڈالنے سے امراض پھیلتے ہیںاس پر فوری کارروائی کی جائےگی جبکہ دیگر پر مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ مشاورت اور باہمی تعاون سے عملدرآمد کیاجائےگا۔