ڈپٹی پی ایم جی گلگت بلتستان کے نابینا ہونے کا انکشاف

September 25, 2018

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وزارت پوسٹل سروسز کے ادارےپاکستان پوسٹ کی طرف سے ڈپٹی پی ایم جی گلگت بلتستان تعینات کئےجانے والے افسرکے نابینا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔زرائع کے مطابق 24نومبر2016میں ڈپٹی پی ایم جی گلگت بلتستان خود تحریری طور پر اقرا ر کرچکے ہیں کہ وہ نابینا ہیں۔اس کے باوجود ان کو جنوری2017سے گلگت بلتستان جیسے ریجن میں تعینات کردیا گیاتھا۔ڈپٹی پی ایم جی نے روزانہ کی بنیاد پر نہ رف ذاتی طور پر کیش چیک کرنی ہوتی ہے بلکہ سٹاک چیکنگ کے ساتھ ساتھ منی آڈرز تقسیم کی چیکنگ سمیت دیگر امور انجام دینے ہوتے ہیں۔بینائی سے محروم پی ایم جی نزاکت سلطان ٹیپو نہ صرف تمام امور انجام دے رہے ہیں بلکہ ٹی اے ڈی اے بھی وصول کررہے ہیں۔اس حوالے سے حال ہی میں تعینات ہونے والے سیکرٹری پوسٹل سروسز پیر بخش جمالی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کے علم میں نہیں ہے نہ ہی انھیں ابھی تک کسی نے بتایا ہے وہ اس کو چیک کرائیں گے۔ہو سکتا ہے انھیں معذوروں کے کوٹہ پر بھرتی کیا گیا ہو۔اس کو چیک کرائوں گا۔انہوں نے مالی بےظابطگیوں کے حوالے سے سوال پر بتایا کہ پاکستان پوسٹ کا سپیشل آڈٹ کا حکم دیدیا گیا ہے۔ہر ریجن میں مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کررہے ہیں۔جو براہ راست سیکرٹری پوسٹل سروسز کو جواب دہ ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعطم عمران خان کے ویژن اور ہدایات کے تحت محکمہ کی بہتری کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔پاکستان پوسٹ کے ایڈمن سائیڈ پر اکیاون لاکھ روپے کی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلئے افسر تعینات کردیا ہے۔باقی معاملات کیلئے سپیشل آڈٹ کرایا جارہا ہے۔