مسز رفعت دیبا نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

September 25, 2018

پشاور (نیوز ڈیسک)مسز رفعت دیبا نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے ۔ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع ’’انسانی حقوق اور عدلیہ کا کردار ‘‘تھا ۔ انہوں نے اپنے مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرتے ہوئے قرطبہ یونیورسٹی پشاور سے پی ایچ ڈی مکمل کی ۔ ان کا مقالہ دو غیر ملکی پروفیسروں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر یف الرحمن (تمغہ امتیاز ملٹری) نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد نے چیک کرکے ایک بہترین اور اعلیٰ تحقیقاتی مقالہ قرار دیا اور کہا کہ یہ تحقیق ہمارے ملک کی عدلیہ اور تعلیمی اداروں کے لئے اہم اثاثہ ثابت ہوگی ۔واضح رہے کہ مسز رفعت دیبا ایل ایل گولڈمیڈل ،ایل ایل ایم اور ایم اے پولیٹیکل سائنس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ جرمنی اور انگلینڈ سے انسانی حقوق کے موضوعات پر متعد د کورسز بھی کرچکی ہیں ۔