عوام کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے، جہانگیر ترین

September 25, 2018

لاہور(اکنامک رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بہتری کے لئےجو اقدامات کر رہی ہے اسکے جلد ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔سابق حکومت بالخصوص سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا اور پاکستان کی معاشی صورتحال بگاڑنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔