بلا تفریق ہر شہری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا، اعجاز عالم آگسٹین

September 25, 2018

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر ابرنسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم کو محکمہ انسانی حقو ق و اقلیتی امور کے دفتر میں سیکرٹری عاصم اقبال کی جانب سے صوبہ بھر میں انسانی حقوق بالخصوص اقلیتوں کے حفاظت بارے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے محکمانہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر ہر شہری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔