فٹ بالر نیمار نے روتے ہوئے ننھے مداح کو گلے لگالیا

September 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


برازیل سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر نیماراچھے کھلاڑی کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور وہ اکثر اوقات عملی نمونہ بھی پیش کرتے ہیں۔

فرانس میں منعقد ہونے والے ایک میچ کے دوران نیمار کا ننھا مداح روتا ہواگراؤنڈ میں داخل ہوگیا اور دوڑتا ہوا نیمار کے پاس چلا آیا۔

نیمار نے ننھے مداح کی آنکھوں میں آنسو دیکھے تو اسے گلے لگا کر ساتھ چلتے رہے اور سیکورٹی اہلکاروں کو بچے کو ہاتھ لگانے سے منع کردیا۔

اس کے بعد نیمار نے اس ہی وقت اپنی شرٹ اْتار کر ننھے مداح کو تحفے کے طور پر دے ڈالی جبکہ اس عمل پر وہاں موجود تماشائیوں نے تالیاں بجا کر نیمار کو داد دی.