’چیئرمین پی اے سی بن جاؤں گا‘

September 25, 2018

ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’آپ کہتے ہیں تو چیئرمین پی اے سی بن جاؤں گا۔ ‘

شہباز شریف نے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابی دھاندلی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز پرڈنڈی نہیں مارنےدیںگے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا ٹائم فریم ہو گا، موجودہ حکومت کے یو ٹرن پہ تو کچھ نہیں کہہ سکتا، روایت رہی ہے کہ چئیرمین پی اے سی اپوزیشن لیڈر ہی ہو گا۔

صحافی نے شہباز شریف سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ چیئرمین پی اے سی بن گئے ہیں؟ جواب میں انہوں نے کہا آپ کہتے ہیں تو بن جاؤں گا۔

دوسرا سوال کرتے ہوئے صحافی نے کہا کہ کیا آپ پی اے سی کے مستقل چیرمین ہوں گے؟ جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مستقل تو اس دنیا میں کوئی چیز نہیں ہے۔