پاکستان ٹیم کو شکست، سوکاورلڈ کپ سے آئوٹ

September 26, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستان کی ٹیم مسلسل دو شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ کے ناک آئوٹ مرحلے سے باہر ہوگئی۔ مالڈوا نے پاکستان کو 6-0 زیر کیا جبکہافتتاحی میچ میں اسپین نے پاکستان کو 5-0کی شکست دی تھی۔ قومی ٹیم گروپ بی میں اپنا تیسرا اور آخری میچ روس کے خلاف جمعرات کو کھیلے گی۔