اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں شہرت یافتہ عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کا مجسمہ نصب

September 26, 2018

نیویارک ( پ ر) نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سابق افریقی صدر اور سیاہ فاموں کے حقوق کیلئے طویل جنگ لڑنے والے نوبل انعام یافتہ عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا یو این میں جاری جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع جنوبی افریقا کے صدر Cyril Ramaphosa نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری Antonio Guterres کے ہمراہ مجسمے کی رونمائی کی جبکہ اس موقع پر عالمی رہنماؤں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔اس موقع پر عالمی رہنماؤں نے نیلسن منڈیلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا کو انکے امن کے پیغام کو یاد رکھنے پر زور دیا۔