ڈائریکٹر آئی ٹی خیبرپختونخوا اسمبلی کی تعیناتی پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

September 26, 2018

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر آئی ٹی خیبرپختونخوا اسمبلی کی تعینات کیخلاف دائر رٹ پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا‘ رٹ پٹیشن علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عطاء اللہ خان جو کہ اس وقت خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈائریکٹر آئی ٹی کے عہدے پر کام کر رہے ہیں جو غیر قانونی طریقے سے اس پوسٹ پر بٹھایا گیا ہے اور ان کے دوسرے محکمے سے اسمبلی میں ضم کرنے کا اقدام ماورائے آئین ہے انہوں نے عدالت کو دلائل دئیے کہ انہیں دو دفعہ اپ گریڈیشن دی گئی ہے جو کہ کسی صورت صحیح نہیں جس پر عدالت نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ۔