جامعہ پشاور کا بی ایڈ اور ایم ایڈ میں داخلوں کا اعلان

September 26, 2018

پشاور (خبر نگار خصوصی)جامعہ پشاور نے بی ایڈ اور ایم ایڈ سیشن19-2018ءمیں داخلوں کا آغاز کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ کے زیر اہتمام بی ایڈ (1.5)، بی ایڈ (2.5) اور ایم ایڈ میں داخلوں کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9اکتوبر ہے۔ حافظ القرآن ٹیسٹ، مخصوص نشستوں کے انٹرویوز اور سپورٹس ٹرائلز 11اکتوبر کو ہونگے۔پرویژنل میرٹ لسٹ 12اکتوبر جبکہ فائنل میرٹ لسٹ 15 اکتوبر کو جاری کی جائیگی۔ منتخب امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور ان سے فیس کی وصولی 17اکتوبر کو مکمل کی جائیگی۔ ویٹنگ لسٹ کے داخلے 18 اکتوبر کو ہونگے۔ کلاسز کا آغاز 22 اکتوبر سے کیا جائیگا۔