بولیں گے توکیس توکھلیں گے،تفتیش کریں تضحیک نہیں،خورشید شاہ

September 26, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو دعوت دیتا ہوںکہ میرے کیسز کی تفتیش کرے، کیسز سے متعلق میڈیا میں خبریں چلوا کر تضحیک کرنا مناسب نہیں‘بات سادہ ہے جب بولیں گے تو کیس تو کھلیں گے ۔ منگل کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اگر میرے خلاف انکوائری ہے تو وہ پارلیمنٹ کر لے‘ 30 سال سے سیاست میں ہوں‘آج تک کسی شخص نے انگلی نہیں اٹھائی مگر اس طرح کے کیسز بنانا افسوسناک ہے۔