ڈائریکٹوریٹ کمیٹی سندھ کے نجی تعلیمی اداروں کے دورے، ریکارڈ کی جانچ پڑتال

September 26, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ کمیٹی سندھ کے نجی تعلیمی اداروں کے دورے کرکے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی،تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کی جانب سے بنائی جانے والی ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے گلستان جوہر، ماڈل کالونی، پی ای سی ایچ ایس، گلزار ہجری اسکیم 33کے نجی تعلیمی اداروں کے دورے کئے جن میں ڈیفوڈل اسکول گلستان جوہر بلاک 15، سلور بیل اسکول گلستان جوہر، اسمارٹ اسکول ایئرپورٹ، شاہین ہائی اسکول ماڈل کالونی، جوہر اکیڈمی ماڈل کالونی، سٹی نالج اسکول کاظم آباد ماڈل کالونی، مڈایسٹ اسکول ماڈل کالونی، دی ہورائیزن ہائی اسکول بہادرآباد، دی ایجوکیٹر بہادر آباد ، شادمان اکیڈمی طارق روڈ، کرائون پبلک اسکول بہادر آباد، دی اسکالر اکیڈمی بہادرآباد، دی سیٹ اسکول گوالیر سوسائٹی اسکیم 33، دی وائبرنٹ پائینیز فائونڈیشن اسکیم 33گلزار ہجری، دی مینٹور اسکولنگ سسٹم میٹروول تھرڈ اسکیم 33، اقراءام اللکتاب کوئٹہ ٹائون گلزار ہجری شامل ہیں اس دوران پتا چلا کہ دی وائبرنٹ پائنیز فائونڈیشن اسکیم 33گلستان جوہر غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارہ ہےجسے غیر رجسٹرڈ چلانے پر نوٹس کردیئے گئے ہیں۔ کڈز ورلڈ اسکول اسکیم 33گلزار ہجری، کی کلٹیویٹر اسکول صفورا، ڈیفوڈلز اسکول گلستان جوہر نے کمیٹی کو ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ ان تینوں ادا روں کو تعاون نہ کرنے پر نوٹس جاری کردیئے گئے اور 7یوم میں رپورٹ طلب کی ہے ۔