ٹرمپ کا خطاب ،اسرائیل، بھارت اورسعودی عرب کی تعریف

September 26, 2018

اقوام متحدہ(عظیم ایم میاں) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں اسرائیل، سعودی عرب اور بھارت کی تعریف کی جبکہ ایران، شام اور وینز ویلا پر کڑی تنقید کی۔اس کے علاوہ اپنے دورِ صدارت میں امریکی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی کامیابی، امریکی مضبوطی اور دولتمندی کا دعویٰ بھی کیا۔ بھارت کو ایک ارب آبادی والا ’’فری سوسائٹی‘‘ کا ملک قرار دیا جبکہ سعودی عرب میں کی جانے والی اصلاحات اور اسرائیل کو ’’مقدّس سرزمین‘‘پر پھلتی پھوتی جمہوریت کہہ کر مخاطب کیا۔ ایرانی قیادت پر کرپشن اور ڈکٹیٹر شپ کے علاوہ ایٹمی پھیلائو کے الزامات، شام کے بشار الاسد کے حوالے سے کیمیاوی ہتھیاروں کا ذکر اور وینز ویلا میں صدر مودورے کے خلاف عوامی بغاوت کا ذکر کرتے ہوئے دنیا سے اپیل کی کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔