کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

September 26, 2018

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی ہوائیں14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72فیصد ہے۔

ادھر مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خشک موسم کے باعث نزلے، زکام اور کھانسی کی بیماریاں عام ہوگئی ہیں۔