نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

September 26, 2018

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ،نیپرا سے ایک روپے پچاس پیسے اضافے کی در خواست کی گئی تھی ۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے مہینے کیلئے کیا گیا ہے،نیپرا ذرائع کے مطابق اگست میںبجلی کی پیداوار ی لاگت اور صارفین سے وصول کی گئی لاگت میں ایک روپے16پیسے کی کمی کا فرق رہا۔

اضافے کی منظوری کے بعد صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔