وزیر خارجہ کا بیٹا اور بھانجا وفاقی کابینہ میں شامل

September 27, 2018

تحریک انصاف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خاندان پر نوازشیں شروع کردیں جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع کردی اور وزیر خارجہ کےصاحبزادے اور بھانجے کو کابینہ کا حصہ بنا دیاگیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےشاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدوم زین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا ۔

شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی پارلیمانی سیکریٹری برائے فنانس ہوں گے ،وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق شاہ محمود کے بھانجے ظہور حسین قریشی کو پارلیمانی سیکریٹری برائے توانائی مقرر کیا گیا ہے۔