’’نویں عورت کو بچاؤ‘‘

October 01, 2018

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے آج (یکم اکتوبر) سے پنک ربن مہم چلائی جارہی ہے جو 7اکتوبر تک جاری رہے گی۔

پاکستان میں ہر 9میں سے ایک خاتون چھاتی کے کینسر کے خطرے سے دوچار ہے، پاکستان بھر میں ایک کروڑ دو لاکھ خواتین کو چھاتی کا کینسر لاحق ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

چھاتی کا کینسر ہر سال پاکستان میں 40ہزار اموات کا باعث بنتا ہے، جنوبی ایشیا میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ پاکستان میں ہوتا ہے۔

اس سال اس کینسر سے بچاؤ کے لیے پنک ربن مہم کا عنوان ہے ’نویں عورت کو بچاؤ‘‘۔

ایک سائنسی تحقیق کے مطابق چھاتی کا سرطان کامیاب علاج کے 15 سال بعد بھی دوبارہ نمودار ہو سکتا ہے۔