نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے مزید اقدامات کیے جائیں ،آئی ایم ایف

October 01, 2018

آئی ایم ایف نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکومت پاکستان سے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے ، جہاں انہوں نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام سے مذاکرات کا تیسرا دور کیا۔

ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کے وفد کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جب کہ آئی ایم ایف کے وفد نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 27 ستمبر کو اسلام آباد پہنچا تھا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد قرض لینا نہیں بلکہ کسی بھی مرحلے پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے ہوم ورک مکمل کرنا ہے۔