امریکی ماہرین نے نظام شمسی میں نیا سیارہ دریافت کرلیا

October 03, 2018

امریکی ماہرین نے نظام شمسی میں ایک نیا سیارہ دریافت کرلیا ہے ۔

نادرن ایری زونا یونیورسٹی،کارنیگی انسٹی ٹیوٹفار سائنس اور یونیورسٹی آف ہوائی کے ماہرین کی مشترکہ کاوش کے نتیجے میں دریافت ہونے والا یہ سیارہ کافی چھوٹا ہے جسے سورج کے گرد ایک چکر کاٹنے میں 40ہزار سال لگتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق 300کلو میٹر قطر کے حامل اس سیارے کی دریافت سے سیارہ ایکس کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔