نادرا نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کردیا

October 11, 2018

کراچی(جنگ نیوز)نادرانےاپنی ویب سائٹ پر ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘ کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے۔پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے 7 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، ان اضلاع میں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔فارم 12 اکتوبر 2018 سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں بمعہ 250 روپے رجسٹریشن فیس کے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔