گاڈزیلا پھر تباہی مچانے کیلئے تیار

October 11, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


خطرناک مونسٹر گاڈزیلاایک بار پھر تباہی مچانے آرہا ہے اور اسی سلسلے میں بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی 34ویں اینی میٹڈ سائنس فکشن فلم"گاڈزیلا دی پلانٹ ایٹر"کا پہلاٹریلرریلیز کردیا گیاہے۔

کوبن شیزونو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی گاڈزیلا اورکنگ گھڈوراکی زمین پر ہونے والی جنگ کے گرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کی وجہ سے انسان زمین کو چھوڑنے پر مجبور ہوجائے گا۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں میمورو میانو،تاکاہیرو ساکورائی،یوکی کاجی اور توموکازو سوگیتا سمیت دیگر شامل ہیں۔پولیگون پکچرز کے بینر تلے بننے والی یہ سائنس فکشن اینی میٹڈ فلم 9نومبر کو جاپانی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔