سچن ٹنڈولکر کی بیٹی نے بھی لاکھوں مداح بنالیے

October 12, 2018

دنیائے کرکٹ میں ماسٹر بلاسٹرکا نام پانےوالے بھارتی بلے بازسچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے لاکھوں مداح بنا لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے لندن سےمیڈیسن میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اُن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں پڑھنے سے عشق ہے اور وہ موسیقی سننا پسند کرتی ہیں۔

سارہ ٹنڈولکر ان دنوں سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہیں، اُن کی سادہ اور خوبصورت تصاویر کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نےاپنے 3لاکھ سے زائد فالوورز بنالیے ہیں جن کے لیے سارہ ٹنڈولکرکسی فیشن آئیکون سے کم نہیں ہیں۔