سلیمانی ٹوپی کا زمانہ ہوا پرانا، اب آگئی ہے سلیمانی کشتی

October 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


انسان کو غائب کردینے والی’ سلیمانی ٹوپی‘ کے بارے میں تو سب ہی نے سن رکھا ہوگا لیکن اب آگیا ہے سلیمانی کشتی کا زمانہ۔

جی ہاں اٹلی سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈیزائنرز نے پہلی مرتبہ غائب ہونے والی انوکھی لگژری کشتی کا ڈیزائن پیش کردیا ہے۔

میراج نامی 106میٹر لمبی یہ کشتی 50میٹر کی دوری سے دکھائی نہیں دے گی جس کی وجہ اس کا مکمل طور پر آئینے میں کور ہونا ہے۔4200ٹن وزنی یہ کشتی 6ڈیکس پر مشتمل ہوگی جو کہ 14افراد کے سفر اور 29میزبانوں کے لئے موزوں ہوگی۔