مجاہد کامران کی گرفتاری، ایچ ای سی کا اجلاس پیر کو ہوگا

October 13, 2018

جامعہ پنجاب کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کی گرفتاری کے معاملے پر ایچ ای سی نے اعلیٰ سطح کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے پر ملک کی کئی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا کہنا ہے مجاہد کامران کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،انہوں نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین کو اس حوالے سے اپنے تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایچ ای سی کا اجلاس چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی سربراہی میں ہو گا، جس میں سخت احتجاجی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔