پلواما میں کشمیری شہید، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ بھی معطل

October 13, 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا، پلواما میں کرفیو نافذ، انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ۔

قابض بھارتی فوج نے پلواما میں محاصرے کے دوران کشمیری کو فائرنگ کرکے شہید کیا ، شہید ہونے والے کشمیری کی شناخت شبیر احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے ۔

دوسری جانب بھارت مخالف احتجاج روکنے کیلئے پلواما میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ وادی میں انٹر نیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔