امریکہ میں شہریوں کی شناخت رشتہ داروں کے ڈی این اےسےہوگی

October 15, 2018

واشنگٹن (اے پی پی) جنینٹک جینیالوجی کی ٹیکنیک سے امریکہ کے پچاس فیصد شہریوں کی شناخت ان کے رشتہ داروں کے ڈی این اے کے نمونے لے کر کی جاسکے گی۔ یہ بات امریکی جریدے سائنس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنیک کا استعمال چند سال بعد بڑے پیمانے پر شروع ہوجائے گا اور اس کی مدد سے ان تمام امریکی شہریوں کی شناخت ممکن ہوجائے گی جن کے آباواجداد یورپ سے امریکہ منتقل ہوئے تھے۔بعض سماجی تنظیموں نے اس ٹیکنیک کے ذریعے لوگوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کے امکانات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیکنیک سے کسی مجرم کا ڈی این اے کا نمونہ مل جانے کی صورت میں اس کی تلاش نہایت آسان ہوجائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1970ءکے عشرے میں 12افراد کے قتل اور 50 سے زیادہ خواتین سے جنسی زیادتی کے مجرم گولڈن سٹیٹ کلر کو اسی ٹیکنیک کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس ٹیکنیک کی مدد سے گولڈن سٹیٹ کلر کا 1800ءتک کا شجرہ نصب اور ان کے رشتہ داروں کی معلومات حاصل کرلی تھیں۔