وزیراعظم نومبر کے پہلے ہفتے میں چین جائیں گے

October 15, 2018

وزیراعظم عمرا ن خان نومبر کے پہلے ہفتے میں چین جائیں گے، ان کے دورہ چین کی تفصیلات طے کرلی گئیں، وزیراعظم دورے کے دوران چینی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تین روزہ دورہ چین کیلئے وزیراعظم عمران خان3 نومبر کو چین پہنچیں گے اور 5 نومبر کو شنگھائی بین الاقوامی درآمدی نمائش میں بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم چینی حکام سے ملاقاتوں میں اقتصادی اور دفاعی تعاون کے علاوہ سی پیک منصوبو ں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ صرف 3 وزراء چین جائیں گے۔