ناکام پالیسیوں پر سابق وزرا کااحتساب کیاجانا چاہئے، تھنک ٹینک

October 16, 2018

لندن( نیوز ڈیسک) ایک نئی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ناکام پراجیکٹس سے چشم پوشی کرنے اور اپنے اقتدار کے دوران تباہ کن پالیسیوں کے ذمہ دار سابق وزرا کو پارلیمانی کمیٹیوں کے سامنے طلب کرکے اپنی غلطیوں کاجواب دینے کیلئے طلب کیاجانا چاہئے، انسٹی ٹیوٹ فار گورنمنٹ( آئی ایف جی) تھنک ٹینک نے کہاہے کہ جو لوگ اقتدار میں رہے ہیں انھیں یہ جواب دینا چاہئے کہ ان کے زیر نگرانی کے باوجود معاملات خراب کیوں ہوئے، تھنک ٹینک نے یہ بھی تجویز کیاہے کہ سینئر سرکاری عہدیدار بڑے پراجیکٹس کی فزیبلٹی اندازوں اوران کو پیش آنے والے ممکنہ بڑے خطرات کے بارے میں رپورٹ باقاعدگی سے شائع کرائیں تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ فیصلوں پر کس طرح عملدرآمد کیاگیا سیاسی بحران کی نشاندہی سے قبل ان میں کس طرح مداخلت کی گئی ۔