پیر ثاقب نثار نوجوانوں کی نفسیات کو سمجھتے ہیں، صدر ماریشس

October 16, 2018

لندن (پ ر)عالمی مبلغاسلام پیرثاقب اقبال کے تبلیغی دورہ کے لئے ماریشس پہنچنے پر سینکڑوں عقیدت مندوںنے پرجوش استقبال کیا اور علماء نے گلدستے پیش کئے۔ استقبالیہ میں اعلیٰ سرکاری افسران، وزراء ممبرز آف پارلیمنٹ اور سماجی رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ بعدازاں ماریشس کے صدر پراما سیئوم پلے (Parama Sirum Pillay)نے ماریشن کے پریذیڈنٹ ہائوس میں پیر ثاقب اقبال کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور ماریش میں پیر ثاقب اقبال کی کانفرنسز میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم اور غیرمسلم نوجوانوں کی شرکت پر مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ ایک غیرمسلم ہونے کے باوجود اسلام کا مطالعہ بہت شوق سے کرتے ہیں اور بالخصوص صوفیاء کے پیغام امن و محبت نے انکو بہت متاثر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیر ثاقب اقبال کی ماریش میں منعقد ہونے والی کانفرنسوں میں مسلمانوں کے علاوہ ماریش کے غیر مسلم نوجوانوں کی شرکت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پیرثاقب صوفیانہ تعلیمات کو نوجوان نسل کی نفسیات کو سمجھتےہوئے عصری تقاضوںکے مطابق بیان کرتے ہیں۔ اس دوران عالمی مبلغ اسلام پیر ثاقب اقبال نے نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے سدباب کے لئے عملی طریقوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماریش میںقدرتی حسن کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے دنیا کی مشہور شخصیات، سپورٹس شخصیات، سلیبریٹیز کے علاوہ بین الاقوامی شہرت یافتہ علمی شخصیات بھی سیروسیاحت کیلئے ماریش آتےہیں اور عالمی سطحپر ماریش کی امن پسند روایات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ آخر میں عالمی مبلغ اسلام پیرثاقب اقبال نے پریذیڈنٹ ہائوس میںدیئے گئے استقبالیہ پر صدر مملکت پراما سیئوم پلےاور طحٰہ (Taha) اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا۔