اورنگی کے مکینوں کا پانی کی لائنیں نہ ہونے کے خلاف ایم ڈی آفس پر مظاہرہ

October 16, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوکراچی سیکٹر11 جی میں اب تک پانی کی لائنیں نہ ہونے پر مکینوں نے پیر کوایم ڈی آفس واقع شاہراہ فیصل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گودھرا شیخ مسلم انجمن کے زیراہتمام مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا کہ علاقہ گزشتہ بیس سال سے پانی سے محروم ہے پانی کی لائنیں فوری نہ بچھائی گئیں تووہ آئندہ ایم ڈی اور دیگر واٹربورڈ حکام کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔