لواری ٹنل عملہ کے ناروا سلوک کا نوٹس لیاجائے، مولاناعبدالاکبر

October 16, 2018

پشاور(خبرنگار)چترال سے ایم ایم اے کے ایم این اے مولانا عبد الا کبر چترالی نے کہاہے کہ لواری ٹنل پرتعینات عملے کےنامناسب رویے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائےجبکہ عوام کی سہولت کیلئے ٹنل کو24گھنٹے آمد ورفت کیلئے کھلا رکھاجائے۔پشاور پریس کلب میں ایم پی اے مولانا ہدایت الر حمان ، قاری عبدالرحمان، عبدالحق اوردیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ گزشتہ روز لواری ٹنل پر تعارف کے باوجود عملےنے انکے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا،ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کرانکی فیملی کو تین گھنٹے تک ہراساں کیاگیا۔انہوں نےکہا کہ آج قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک استحقاق بھی جمع کرائینگےاور چترالی باشندوں کیساتھ تسلسل سے ہونے والے ناروا سلوک اور تذلیل کا خاتمہ کرکے رہینگے ۔