چین میں بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد

October 16, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں آسمان پر اُڑتی رنگ برنگی پتنگیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔

چین میں منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل پتنگ میلے میں امریکا ، جرمنی، آسٹریلیااور روس سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 70ٹیموں پر مشتمل پتنگ بازوں نے شرکت کی اور پتنگ بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

منفرد نوعیت کے اس میلے میں شرکاء نے اپنی تیار کردہ منفرد اشکال کی رنگ برنگی دیوہیکل پتنگیں فضامیں اُڑائیں تو آسمان رنگ برنگی دیدہ زیب پتنگوں سے سج گیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس پتنگ میلے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔