’عام پاکستانی کا اللہ کے بعد ہم تحفظ کریں گے‘

October 16, 2018

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے محروم طبقات کو عزت دینی ہے ان کے لیے کام کرنا ہے ،اللہ کے بعد عام پاکستانی کا تحفظ ہم کریں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے لیاری میں ایم این اے شکور شاد کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاری والوں نے ہمیشہ سیاست اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔عوام کو احساس دلائیں گے کہ جان اور مال کے تحفظ کی ذمے داری ریاست کی ہے۔تمام معاملات میں تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم بیورو کریسی یاغیرملکی قیادت سےملتے ہیں توکہتےہیں کہ میرےپاکستانیوں کوعزت دو۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سے خیانت کرنے والا کسی بھی عہدے پر ہو پکڑا جائے گا۔بہت نہتےپاکستانیوں کاخون بہہ چکا،اب محروم طبقات کوگلےسےلگانےکاوقت ہے،کوئی اقتدارکےنشےمیں یہ سوچ رکھتاہےکہ وہ عوام کی تذلیل کرےتو انکو ایسا نہیں کرنے دینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم اپنی نااہلیوں کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا۔

اب وقت آگیا ہے کہ ڈو مور کا مطالبہ نہ کیا جائے۔اقوام عالم کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی جائے۔۔۔