’شہباز شریف کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے‘

October 16, 2018

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہبازشریف کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے۔ اگر اسی طرح بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاجواز گرفتاریاں معیشت کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے آج ڈالر کا ریٹ بڑھ کر کہاں تک پہنچا گیا، قومی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں غیرقانوانی،غیر آئینی گرفتاریوں پر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے سینئرو کیل کوعدالت سےایک کلو میٹردوراتاردیاگیاجبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جگہ جگہ روکا جارہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ شہباشریف نے بطور وزیراعلیٰ بڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی ہے۔