خواتین کو دھوکہ دینے پر ساجد خان نے خود کو جانور سے تشبیہ دیدی

October 18, 2018

ممبئی(ایجنسیاں) خواتین کو دھوکا دینے اوران کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر معروف ہدایت کار ساجد خان نے خود کو جانور سے تشبیہ دیدی۔ کوریو گرافر فرح خان کے بھائی اور ہدایت کار ساجد خان پر یکے بعد دیگرے کئی اداکاراؤں نے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔اسی دوران سوشل میڈیا پر ساجد خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ خود کو جانور سے تشبیہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک گھٹیا شخص ہیں جنہوں نے خواتین کے ساتھ برا برتاؤ کیا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں ساجد خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانی کی عمر میں بہت سے تعلقات ہونے کی وجہ سے مجھے احساس ہوا کہ میں ایک بہت ہی بڑا کتا اور گھٹیا آدمی ہوں اور میں نے بہت سے دلوں کو توڑا ہے اور زندگی میں بہت جھوٹ بھی بولا ہے۔ساجد خان نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں کی طرح میں نے دوسروں کے ساتھ دھوکا کیا، میں اْس وقت اسکرین پر تھا اور ترقی کی جانب بھی بڑھ رہا تھا، میں نے تمام خواتین کے ساتھ بْرا سلوک کرتا تھا یہاں تک کہ نوجوانی کی عمر میں اپنی زندگی میں موجود لڑکیوں کے ساتھ بھی بْرے رویے کے ساتھ پیش آتا تھا جس پر آج مجھے بہت افسوس ہے۔