عمران خان کی اہلیت کیخلاف حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست مسترد

October 18, 2018

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیت کے خلاف سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے اپنے فیصلےمیں کہا کہ اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت نے حقائق کو نظرانداز کیا ہے، اکرم شیخ ایڈووکیٹ کےمطابق عدالت سے گزشتہ فیصلے میں غلطیاں ہوئیں۔

عدالت عظمیٰ نے مزید کہا کہ ہماری رائے کے مطابق حنیف عباسی کی درخواست میں وزن نہیں، اس بناء پر نظر ثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان حنیف عباسی کی عمران خان کی اہلیت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست 18 اکتوبر (آج) سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے اپنے وکیل اکرم شیخ کی وساطت سے درخواست جمع کرائی تھی۔