ڈیوٹی کے دوران ٹریفک وارڈن پر موبائل استعمال پر پابند ی کامطالبہ

October 18, 2018

پنجاب اسمبلی میں ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرنے پر پابندی کے مطالبے کی قرار داد جمع کرادی گئی ۔

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی منیب سلطان چیمہ کی جانب سے قرار داد جمع کرائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ ٹریفک کا بڑھتا دباؤ عوام کے لیے اذیت کا باعث بناہواہےتاہم ای چالان سسٹم کے بعد سے ٹریفک وارڈنزفرائض میں غفلت برتتےدکھائی دیتے ہیں۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹریف وارڈنز اکثروبیشتردورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال کررہےہوتے ہیں ،شکایت کرنےپرجھگڑنا شروع کردیتےہیں، لہٰذاٹریفک وارڈنز کےدورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنےپرپابندی عائدکی جائے۔