ویمنز کرکٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرادیا

October 19, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کوپانچ وکٹ سے ہرادیا۔ کوالا لمپور میں پاکستانی ٹیم 37.2 اوورز میں95 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے اسکور22.2 اوورز میں پورا کر لیا۔