سپریم کورٹ کا بل بورڈز 45 روز کے اندر اتارنے کا حکم

October 19, 2018

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پبلک پراپرٹیز سے بل بورڈز45 روز کے اندر اتارنے کا حکم دے دیا ہے ۔

سپریم کورٹ نے بل بورڈز اتارنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں فوری طور پر بل بورڈز اتارنے کا حکم دیا ہے ۔

تحریری فیصلے میں کہاگیا کہ کوئی بھی بل بورڈ عوامی پراپرٹی پرلگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی لائسنس یالیز پر آویزاں کیےگئےبل بورڈز بھی 45 روز میں ہٹادیں،اس عرصہ میں ملک بھرمیں کہیں بھی نئےبل بورڈلگانےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔