پاکستان آسٹریلیا سیزیز کے اختتام پر آئی سی سی رینکنگ جاری

October 19, 2018

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پاک آسٹریلیا سیریز میں گرین کیپ کی شاندار کامیابی کے بعد ٹیسٹ میچز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے ۔

تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان نے سیریز میں شکست دے کر آسٹریلیا کو تیسری پوزیشن سے بھی محروم کردیا ہے ۔

ابوظہبی میں 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان کی پوزیشن پر فرق نہیں پڑا وہ اب بھی ساتویں نمبر پر ہے اور پوائنٹس کی تعداد 95 ہوچکی ہےتاہم آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد اس نے مہمان ٹیم کو تیسرے سے پانچویں نمبر پر دھکیل دیا ہے ۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت پہلےنمبر پر ہے اس کے پوائنٹس کی تعداد 116 ہے،دوسرے نمبر براجمان جنوبی افریقہ کے پوائنٹس کی تعداد 106 ہے۔

آسٹریلیا کی تنزلی کے بعد انگلینڈ تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہےجس کے پوائنٹس کی تعداد 105،نیوزی لینڈ 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے ۔

آسٹریلوی ٹیم کے 102 پوائنٹس ہیں تاہم اس کا نمبر پانچواں ہے،چھٹے نمبر براجمان سری لنکا کے پوائنٹس کی تعداد 97 ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز 8ویں ،بنگلا دیش 9ویں اور زمبابوے کی پوزیشن 10ویں ہے ۔