بغیر دوپٹے پنجاب سیکریٹریٹ میں خاتون کے داخلے پر پابندی .. ! !

October 19, 2018

لاہور میں پولیس اہلکار نے پنجاب سیکریٹریٹ میں خاتون کو اندر جانے سے یہ کہہ کر روک دیا کہ اُن کے پاس دوپٹہ نہیں ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کا اہلکار ایک خاتون کو دوپٹہ نہ ہونے پر پنجاب سیکریٹریٹ کے اند جانے سے روک رہا ہے۔

جس پر خاتون کا کہنا تھا کہ اُن کے لباس میں ایسا کچھ نہیں جس پر کسی کو اعتراض ہو۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا،صوبائی وزیر یاسمین راشد کی جانب سے ہدایت ہے کہ دوپٹے کے بغیر کسی خاتون کو اندر جانے کی اجازت نہ دی جائےجس پر خاتون نے پوچھا کیا یہ تحریری ہدایت ہے،جس پر پولیس اہلکار نے کہا نہیں یہ زبانی ہدایت ہے۔