پاک چین سماجی و اقتصادی شراکت داری مز ید مستحکم ہو گی، چینی اخبار

October 21, 2018

بیجنگ(آئی این پی)چین اور پاکستان کے درمیان سماجی اور اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم ہو گی،کیونکہ اقتصادی راہداری منصوبوں پر بڑی تیزی سے عملدرآمد کیا جارہا ہےسی پیک منصوبوں پر پیش رفت سے عوامی رابطوں میں کمی کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا،ان منصوبوں پر کام کی رفتار متاثر کن ہے،پاکستان اور چین کے درمیان قریبی سیاسی تعلقات کے باوجود دونوں ممالک کے عوام کا آپس میں بہت محدود رابطہ ہے لیکن سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کے باعث ایک دوسرے کو جاننے کے بارے میں بھی یہ مسئلہ حل ہوجائیگا،ان خیالات کااظہار شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے نائب صدر ہوانگ رین ووہی نے اپنی ایک مطالعاتی رپورٹ میں کیا ہے جو گزشتہ روز چین کے معروف اخبار گلوبل ٹائمز نے شائع ہوئی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ میں زبردست ترقی ہوئی ہے، جو کہ ایک خصوصی اقتصادی زون بھی ہے۔جہاں کئی مربع کلو میٹر تک منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک صنعتی پارک بنا ہے۔ جس میں کئی کمپنیاں شامل ہونے کی خواہشمند ہیں پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں 9 صنعتی پارک بنانا چاہتا ہے، دوسرا بڑا منصوبہ چین پاکستان ہائی وے ہے۔