طورخم بارڈر 2 روز کی بندش کے بعد کھل گیا

October 21, 2018

پاک افغان سرحد طورخم کو دو روز کی بندش کے بعد ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا، طورخم سرحد کو افغانستان میں عام انتخابات کے باعث بند کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان میں گزشتہ روز انتخابی مرحلہ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

سرحد کھل جانے کے باعث دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ہوگئی ہیں۔