عوام میاں نواز شریف کا دور یاد کر رہے ہیں، راجہ طلال خلیل

October 22, 2018

راولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ طلال خلیل نے کہا ہے کہ عوام اب میاں نواز شریف اور شہباز شریف کا دور حکومت یاد کر رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے دو ماہ میں مہنگائی میں اضافہ کر دیا اور انتقامی سیاست کی طرف گامزن ہے۔ ملک چلانا ان کے بس کی بات ہرگز نہیں ۔ میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں جو تاریخی خطاب کیا وہ پی ٹی آئی کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔