گیس و پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹر کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں،راجہ بشیر

October 22, 2018

راولپنڈی (جنگ نیوز) گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹ یونین نے پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دیدی۔ گیس کی قیمتیں بڑھنے سے عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ گیس اور پٹرول کی قیمتوں کےبڑھنے سےہمارے کاروبار بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اسلام آباد ٹرانسپورٹ یونین کے مرکزی صدر راجہ بشیر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو ابھی تک نہیں بڑھایا گیا ۔