سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں،عمران خان

October 22, 2018

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بجائے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل برطانوی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیا جس میں کہا کہ دوست ممالک کے قرضوں یا آئی ایم ایف سے قرض لیے بغیرکوئی چارہ نہیں۔

ان کا کہناتھاکہ پاکستانی معیشت کی بہتری کےلیے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہش مند ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہاکہ ملک کو تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، ہمارے پاس دو تین ماہ سے زیادہ کے زرمبادلہ ذخائرنہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی صحافی کے معاملے پر تحقیقات کے نتائج آنے کا انتظار ہے ،امید ہے کہ تحقیقات کے نتیجے میں ذمہ داروں کو سزا ملے گی ۔