شاہ سلمان کی جمال خاشقجی کےاہل خانہ سے ملاقات

October 23, 2018

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کےاہل خانہ سےملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران لواحقین نےجمال خاشقجی قتل کی تحقیقات پرسعودی قیادت کاشکریہ اداکیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نےخاشقجی کے بھائی ،بیٹےسےتعزیت کی،دارالحکومت ریاض کے الیمامہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان بھی موجود تھے۔

دوسری جانب سعودی کابینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قاتلوں کےخلاف بلاامتیازکارروائی ہوگی، قاتل جو بھی ہو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی کابینہ کا یہ بیان ترک صدر طیب اردوان کے خطاب کے بعدسامنے آیا ہے، میں اُنہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ جمال خاشقجی کا قتل ہوا ہے تو پھر لاش کہاں گئی؟